حیدرآباد۔9فروری(اعتماد نیوز)ملک بھر میں اس وقت توجہ کی اہم مرکز دہلی
رائے شماری کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ دہلی کے انتخابی
عہدیدار راجیش
گوئیل نے آج کہا کہ دہلی میں 14رائے شماری کے مراکز بنائے
گئے ہیں جسکے لئے 20,000 ای وی ایم مشین کے ذریعہ ووٹوں کی گنتی عمل میں
آئیگی۔ ہر حلقہ میں 10-14راؤنڈ ووٹوں کی گنتی ہوگی۔